• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ملتان اور بہاولپور کا دورہ

ملتان، بہاولپور (سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے۔ ملتان ائیرپورٹ پر سابق و موجودہ اراکین اسمبلی وپارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ، وہ سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی کی رہائش گاہ گئے ،جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور رنج و غم کا اظہار کیا ۔حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی احسان الدین قریشی کی وفات سے ملتان کی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا،۔ اس موقع پر منور احسان قریشی۔ عمران احسان قریشی۔محسن احسان قریشی۔عادل احسان قریشی۔عثمان عمران قریشی۔سلیمان عمران قریشی۔رضوان ریحان احمد رفیق۔حاجی امتیاز عارف ریاض ۔میاں عبداللہ طارق۔ وزیر مملکت عبدالرحمن ٰخان کانجو ،صوبائی وزیر کاظم پیرزادہ، سعد خورشید خان کانجو ، عبدالغفار ڈوگر، وحید آرائیں، طارق رشید، شہزاد مقبول بھٹہ ،سلمان نعیم ، شوکت بوسن ، سید جاوید علی شاہ، رانا اعجاز نون رانا ذیشان ۔ اختر عالم قریشی۔ملک اقبال عاربی۔اسلم ڈوگر۔ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر عہدیدران اور کارکنا ن بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر گئے ،جہاں انہوں نے ان کے بھائی تنویرحسین لنگا اور داماد ضمیر حسین اعوان کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ بہاولپور میں حمزہ شہباز شریف نے ججہ ہا وس میں چوہدری خالد محمود ججہ ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بہاولپور کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر عبدالرحمنٰ کانجو، ، میاں کاظم علی پیر زادہ ، چوہدری سعود مجید، میاں بلیغ الرحمنٰ، ڈاکٹر رانا طارق، ظہیر اقبال چنڑ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ، ملک منیر اقبال چنڑ ایم این اے ، چوہدری سعد مسعود ، محمد افضل گل سابق ایم پی اے سمیت دیگر مسلم لیگی زعما بھی موجود تھے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بعد ازاں مرحوم ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایم این اے ملک منیر اقبال چنڑ سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ملتان سے مزید