فاروق شمس کی بازیابی کیلئے آوازبلند کرینگے‘ نصراللہ بلوچ

January 16, 2022

کوئٹہ (آن لائن ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کو31اگست 2021ء کوکیچی بیگ سے لاپتہ ہونے والے فاروق شمس کے بھائی نے جبری گمشدگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں جس پر نصراللہ بلوچ نے کہاکہ فاروق شمس کی بازیابی کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کرتے ہوئے کیس کو صوبائی حکومت کے حوالے کرینگے ۔