بلجیم میں اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ 30 فیصد پر پہنچ گیا

January 18, 2022

برسلز( نمائندہ جنگ ) بلجیم میں اومی کرون ویرینٹ کا پھیلائو 30 فیصد پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے معلومات فراہم کرنیوالے ادارے سائنسانو کے مطابق بلجیم میں ہر 100میں 30افراد کوویڈ19کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں۔ سائنسانو کے مطابق بلجیم میں 6جنوری سے 12جنوری کے دوران ملک میں 6 لاکھ 14 ہزار 138 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد پازیٹو آئے۔