کھلے مین ہول کی شکا یت پر متعلقہ افسر ذمہ دار ہو گا، ڈپٹی کمشنر

January 18, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں گر ینڈآپریشن کرکے فوری طور پر تمام تر مین ہو لز کوکور کر وانے کی ہدایت جاری کردی۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جار ی کی۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا، ڈائر یکٹر لو کل گور نمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کہیں بھی کوئی مین ہول کھلا رہنے کی شکا یت موصول ہو ئی تو متعلقہ آفیسر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔تما م اسسٹنٹ کمشنرز مین ہول کورز کی چوری کرنے یا اسکی خرید و فرخت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لائیں۔ ہماری معمولی غفلت کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔ حالیہ بارشوں کے پیش نظر اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ ڈی سی آفس جمع کروائی جا ئے۔ بارشی پانی کے جمع ہو نے کی وجہ سے اکثر مین ہو ل آسانی سے نظر نہیں آتے جو کہ کسی سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔