راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزمیں ایک افغان باشندے سمیت 23مشکوک افراد کو حراست میں لےلیاگیا،اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ،تھانہ بنی گالہ اور تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے ، سرچ آپریشنزکے دوران347افراد،185 گھروں،38دکا نوں ، دو ہو ٹلوں ،155 موٹر سائیکلوں اور30 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیاجبکہ ایک افغانی سمیت 23مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا۔