راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے دو گینگز کے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 11 مسروقہ موٹرسائیکل،چھینے گئے 5 موبائل فون و رقم برآمدکرلی ، تھانہ صادق آباد پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹرسائیکل،چھینے گئے 5 موبائل فون و رقم 23 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد کیا، جب کہ مندرہ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔