راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات گئے 2 ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے ایک ہفتہ قبل تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل، 33 موبائل فون اور اسلحہ برآمدہواجبکہ زخمی ملزم کا ساتھی فرارہوگیا،زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عبد اللہ کے نام سے ہوئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم قبل ازیں ڈکیتی و سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے،پولیس نے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا،جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرارہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ بھی کی گئی ، جب کہ زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔