راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسر باز نے بائیکیا والے کوموٹرسائیکل سے محروم کردیا، تھانہ ریس کورس کو محمد رزاق نے بتایا کہ میں فارغ ٹائم بائیکیا چلاتا ہوں 22 نمبر سے ایک سوار ی بٹھائی اور جب میں ڈھوک سیداں پہنچا تو روڈ آگے سے بند تھا اور آگے پتھر تھا مجھے میرے پیچھے بیٹھا ہوا شخص کہتا ہے کہ آگے سے پتھر اٹھائیں موٹر سائیکل گزر جائیگا جیسے ہی میں نیچے اترا پتھر اٹھانے کے لیے تو میرے پیچھے بیٹھا ہوا شخص میرا موٹر سائیکل سٹارٹ کرکے لے گیا۔