راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی غازی فیصل سلیم کی نگرانی میں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن نے 2025 کے دوران مختلف قوانین کے تحت 2 ہزار 582 مقدمات درج کیے گئے جن میں ایک ہزار 728 مقدمات PPC، 43 اسلحہ آرڈیننس، 39 منشیات اور 754 دیگر قوانین کے تحت شامل ہیں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2لاکھ 96ہزار 822 ای۔چالان کیے گئے،محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے 13,967 نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس اور 15,913 لرنر پرمٹس جاری کیے گئے۔ دورانِ ڈیوٹی عوامی خدمت کے سلسلے میں 3,949 امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں جن میں 97 افراد کو فرسٹ ایڈ، 47 گمشدہ بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 48 کیٹیگری اے اور 558 کیٹیگری بی کے اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے جبکہ ایک ہزار 689 عدالتی مفروران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ مجموعی طور پر 4ہزار 877 ملزمان گرفتار کیے گئے،گزشتہ سال کے دوران 4 کلاشنکوفیں، 14 رائفلیں، 24 گنز/کاربینز اور 41 پسٹل/ریوالور برآمد کیے گئے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی میں 60.5 لیٹر شراب اورتین کلو 70 1 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح غیر قانونی اور ناقص ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر 782 مقدمات درج کیے گئے۔