• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں اور گرد ونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جڑواں شہروں اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے پ ادھرپنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئے رہے گی ملک مین گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت:لہہ منفی11، قلات منفی06، اسکردومنفی05، گوپس، استورمنفی04، کالام، پاراچنار، سمنگلی منفی03، دیر اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید