• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن کے سبکدوش ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن کے ملازمت سے ریٹائر منٹ پر گزشتہ روز وزارتِ مذہبی امور میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر مرزا علی محسود ، جوائنٹ سیکرٹری شعبہ دعوۃ و زیارات احمد ندیم خان، جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ صاحبزادہ، جوائنٹ سیکرٹری ترقی و تعاون محمد بخش سانگی،چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر ذوالفقار خان سمیت سینئر اور جونیئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹر سید عطا الرحمن نےشرکاء سے کہا کہ حج 2026 کے لیے عازمینِ حج اور خدام الحجاج کی بہترین آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید