اسلام آباد( نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤزنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 13 میں تجزات کی بھرمار ہو گئی ہے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے عملے نے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ جی 13 تھری کے سیکٹر گلی نمبر 169 میں مین روڈ پر دیواریں بنا کر مین روڈ کو بند کیا جا رہا ہے اور پیدل چلنے والے کا راستہ بھی نہیں ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کیونکہ اس گلی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹر موجود ہے جس میں ایک بڑی کیش اینڈ کیری اور دیگر مسجد گراؤنڈ موجود ہے ۔لوگ اس گلی سے گزر کر مارکیٹ آتے جاتے ہیں حالانکہ دیوار بنا کر راہگیر کا راستہ بند کرنا اور مین روڈ میں داخل ہونے والی گاڑیاں کو ایکسیڈنٹ کا خطرہ موجود ہے۔