صوبائی وزیراوقاف سےسیکرٹری اوقاف کی ملاقات

January 18, 2022

لاہور (خبر نگار) وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ سے سیکر ٹری اوقاف جواد اکرم نے منسٹر بلاک میں ملا قات کی۔ اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ملا قات میں کہا کہ اصلاحتی نکات اور گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکرصوبہ کو ریاست مدینہ بنانے کے اقدامات جاری ہے۔ محکمہ اوقاف نے اپنے بہترین اقدا مات اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈقائم کئے جس کی بنا پر یہ محکمہ دیگر محکموں کے ماتھے کا جھومر بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحتی عمل کو اپناتے ہوئے دیگر محکموں نے بھی اس کی تقلید شروع کر دی ہے ۔