چمکنی ٗلاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنیکی کی کوشش ناکام

January 18, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین سمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ روز تھانہ چمکنی پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 35 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 5 کلو گرام افیون برآمد کر کے دو ملزمان محمد فہیم ولد مختیار سکنہ سربند اور شہزاد ولد ناظم الدین سکنہ کسٹم چوک کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جنہوں نے پنجاب میں سرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہےاسی طرح ایس ایچ او چمکنی ہارون جدون نے ایک اور کاروائی کے دوران مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم امان اللہ ولد ناصر خان سکنہ ضلع خیبر کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔