آسٹریا میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو اگلے ماہ سے سخت سزاؤں کا سامنا ہوگا

January 19, 2022

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھرمیں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو آئندہ ماہ سے سخت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔ویانا میں ویکسی نیشن کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ لازمی ویکسی نیشن کے سخت قانون کے ڈر سے ایک بار پھر بہت زیادہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نئے قانون میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ویکسی نیشن فروری کے آغاز سے لازمی لاگو ہوگی۔ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ میں وائرس سے بچاؤ کیلئے لازمی ویکسی نیشن سے متعلق قانون کا مسودہ پیش کیا۔ جس میں کہا گیا کہ 18سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کیلئے ویکسی نیشن کی شرط فروری سے نافذ ہو نی چاہیے۔حاملہ خواتین یا طبی وجوہات کی بناء پر پائے گئے افراد مستثنی ہونگے - اس مسودے پر رواں ہفتہ کو قومی کونسل میں پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی میں بحث کی جائے گی۔ اگر پولیس چیک کے دوران ویکسی نیشن کا ثبوت نہیں دکھا سکے تو آپ پر 16 مارچ سے جرمانے کی صورت میں 600 یورو ادا کرنے ہونگے۔جو لوگ ویکسی نیشن کے تقاضوں کی تعمیل نہیں کرتے انہیں ایک سال میں زیادہ سے زیادہ چار بار جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ غیر ویکسین شدہ لوگوں کو یاد دہانی کیلئےگھروں میں لیٹر اور انکو ای میل موصول ہوچکی ہیں۔کوئی بھی شخص مقررہ تاریخ کے بعد ویکسی نیشن کا درست سرٹیفکیٹ نہیں دکھا سکا تو اسے خود بخود جرمانہ ہو جائے گا۔آسٹرین وزیراعظم کارل نیہمر نے مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ویکسی نیشن کے قانون کا دفاع کیا اور مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کو روکنے کیلئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔