اٹلی میں کورونا انفیکشنز میں کمی،اومی کرون کا عروج دور ہے، ماہرین

January 19, 2022

روم (نمائندہ جنگ) اٹلی میں حالیہ دنوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی ہے لیکن سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون لہر ابھی عروج پر نہیں آئی لیکن آنے والے 5سے10 دن میں عروج پر ہو سکتی ہے ۔اٹلی کی وزارت صحت نے جمعرات کو ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 184615 مزید تصدیق شدہ کورونا وائرس کے انگیکشن کی اطلاع دی ہے ۔ریاضی دان جوانی سیستانی نے قومی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اٹلی میں مثبت کیسز کی تعداد اگلے ہفتہ سے عروج پر ہونے کی توقع ہے ۔علاقائی حکام کے تازہ ترین ہفتہ وارصحت کے اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کے Toscane ,Abruzzo,Umbria, Lombardia تقریباً عروج ہر ہے ۔ لیکن کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ لہر پہلے انفیکشن کی شرح میں مزید اضافہ کر سکتی ہے ۔