ماڈل کورٹس میں 234فیصلے،18مجرموں کو قید،جرمانے

January 19, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے اٹھارہ جنوری کو مجموعی طور پر 234 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 345گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے تین اور منشیات کے 34 مقدمات نمٹائے ۔ ایک مجرم کو عمر قید دیگر سترہ کو 39 سال چار ماہ قید اور 1082000 روپے جرمانے کی سزا ملی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 96 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 101 مقدمات کے فیصلے کئے۔ تمام عدالتوں نے 139 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 25 مجرموں کو ایک سال ایک ماہ 29 دن قید اور 92000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔