• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے رنگ روڈ راولپنڈی کا دورہ، منصوبہ کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے رنگ روڈ راولپنڈی کا دورہ کرکے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ڈی اے، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ایف ڈبلیو حکام و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر سلمان غنی نے ٹول پلازوں اور ویئنگ اسٹیشنز کے سول ورکس فوری طور پر شروع کرنے، ٹول آپریشنز کے لیے ضروری ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی بروقت خریداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ ٹھلیاں انٹرچینج کا تفصیلی ورک پلان فوری طور پر پیش کیا جائے اور انٹرچینج پر کام کے آغاز کی تیاریوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کی بروقت تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، اس لیے متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ، تعمیراتی معیار کی پابندی اور تمام متعلقہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید