اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے مجموعی طور پر 18.924 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اٹک میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 784گرام وزنی 5654عدد زینیکس گولیاں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، جی ٹی روڈ راولپنڈی ہسپتال کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار 2ملزمان سے 140 گرام آئس، ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں پٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔