اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ پیرود ھائی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے، زیر حراست ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوا، گرفتار ملزم قبل ازیں سنیچنگ کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔