• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سو کلو چرس پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) کسٹم اسلام آباد نے موٹروے ایم ٹو ( سی پیک موٹروے) سے 12 سو کلو چرس پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر سمیت چرس پکڑ لی تاہم تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، چرس کی مالیت پانچ ارب سے زائد کی بتائی جاتی ہے ،قبل ازیں بھی کسٹم نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 35 کلو فیڈ بھی پکڑی تھی۔ شہری سوال کرتے ہیں کہ سمگلر گاڑی چھوڑ کر کہاں بھاگ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید