اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آبا دمیں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 61 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ19 موٹر سائیکل اور 25موبائل فونز اڑا لئے گئے ، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں ۔ تھانہ سنگجانی ، تھانہ چکلالہ اور تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں تین موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ، نقب زنی اور چوری کی23 وارداتوں میں چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،سرقہ بالجبر کی 19وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ ترنول ،تھانہ نون اور تھانہ شہزاد ٹائون جبکہ روالپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ صدر واہ کینٹ ، تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ چکلالہ ، تھانہ نصیر آباد ، تھانہ صادق آباد ، تھانہ کینٹ ،تھانہ وارث خان میں درج کرائے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔