• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریس کورس اور چیئر نگ کراس انڈر پاسز کی لاگت میں اضافہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے زیر تعمیر چیئر نگ کراس انڈر پاس کی لاگت میں 901اعشار یہ619ملین روپے،ریس کورس انڈر پاس کی لاگت میں 1368 اعشار یہ814 ملین روپے اضا فہ ہوگیا ہےجبکہ آرمی قبرستان منصوبے سے انڈر پاس ختم کرنے کی وجہ سے لاگت کم ہوکر 1084 اعشاریہ233ملین روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریس کورس انڈر پاس کی پہلی لاگت 3091 اعشار یہ 090ملین روپے تھی اب نظر ثانی کے بعد 4459 اعشاریہ904ملین روپےہوگئی ہے۔ چیئرنگ کراس انڈر پاس 2588 اعشار یہ654 ملین روپے سے بڑھ کر3490 اعشاریہ 273ملین رو پے جبکہ آرمی قبرستان چوک انڈر پاس لاگت 2679 اعشار یہ328 ملین روپے سے کم ہوکر بغیر انڈر پاس 1595 اعشار یہ095 ملین روپے ہوگئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید