پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر، کسی اچھے سرکاری اسپتال سے ہاؤس جاب کرنا چاہتی ہوں، سارہ گل

January 20, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحان میں ایک خواجہ سرا نے کامیاب ہو کر پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔گئی تاہم سارہ گل کو ایم بی بی ایس مکمل کرنے میں 16سال لگے سارہ گل جس نے علی عمر طاہر کے نام سے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں 2006میں داخلہ لیا تھا پیسے نہ ہونے اور دیگر مسائل کے باعث جامعہ کراچی کے ایم بی بی ایس فرسٹ تا فائنل پروفیشنل میں ایک ایک پرچے دے کر آگے بڑھتی رہی تاہم فائنل میں سات پرچے دے کر کامیابی حاصل کی جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ گل نے کہا کہ ابھی کسی اچھے سرکاری اسپتال سے ہاؤس جاب کرنا چاہتی ہے تاکہ انھیں عملی تجربہ مل سکے انھوں نے کہا کہ وہ ہاؤس جاب کرنے کے بعد ایف سی پی ایس پارٹ ون میں داخلہ لیں گی اور انڈو کرمنالوجسٹ بنیں گی۔ انھوں نے اپنا نام علی عمر طاہر شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد میں اس لیے تبدیل نہیں کرایا کہ وہ والدہ کو حج اور عمرہ کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں دوسرا ڈگری مکمل کئے بغیر نام کی تبدیلی کرانا پیچیدہ عمل ہوتا اسی لیے انھوں نے شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد میں نام تبدیل نہیں کرایا ہے۔ سارہ گل نے نے کہا کہ اس وقت وہ ایک این جی او چلاتی ہیں اور انھیں ڈاکٹر بنے کے بعد بیرون ملک سے اسکالرشپ کی پیشکشیں آرہی ہیں تاہم ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہے۔