ماڈل کورٹس میں 270مقدمات کے فیصلے، ایک مجرم کو سزائے موت

January 20, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس 19جنوری کو مجموعی طور پر 270 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 373گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے بارہ اور منشیات کے 49مقدمات نمٹائے۔ ایک مجرم کو سزائے موت ایک کو عمر قید جبکہ دیگر اٹھارہ کو 34 سال 9 ماہ 9 دن قید اور 2488500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 126 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 83 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 184 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 27 مجرموں کو ساڑھے تیرہ سال قید اور 391840 روپےجرمانے کی سزا سنائی۔