• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 2 رکشوں اور 13 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں شہری 2رکشوں اور 13موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری، لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان،نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 10موٹر سائیکلوں ،2رکشوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزاد کالونی،تھانہ وارث خان کے علاقہ مندر والی گلی،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک، تھانہ چک لالہ کے علاقہ سرسید چوک، تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد کے علاقوں میں موبائل فونز نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ گھروں اور دفتروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی4 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 3موٹر سائیکل چوری ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ، تھانہ مارگالہ ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ نون کے علاقوں سے3موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید