• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں نبیؐ کریم کی تعلیمات و سنت پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنی چاہیے، علیم آرائیں

راولپنڈی(جنگ نیوز) سماجی رہنما ء چیئرمین انجمن عاشقان رسول ؐ حاجی علیم آرائیں نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی ولادت سعادت کے باعث ربیع الاول کو تمام ماہ میں عزت و تکریم ملی۔انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں دنیا بھر کے عاشقان اپنے نبی ؐ کی دنیا میں آمد کے سلسلے میں جس خوشی ،عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے اس کی مثال نہیں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نبیؐ کی تعلیمات اور ان کے ارشاد خصوصاًان کی سنت پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزاریں۔
اسلام آباد سے مزید