راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو سپیشل برانچ کے ملازم ظاہر کرکے چیکنگ کے بہانے شہری کے بٹوے سے 24ہزار روپے نکال لئے ،تھانہ سٹی کواکرم خان نے بتایاکہ میں اقبال روڈ سے فوارہ چوک کی طرف جارہاتھا کہ ایک کار آئی جس میں سوار نے کہاکہ ہم سپیشل برانچ سے ہیں اپنا شناختی کارڈ چیک کرواؤ، ایک شخص نے میرے بٹوے میں سے شناختی کارڈ نکال لیا اور پرس واپس کردیا اور کمیٹی چوک کی طرف چلے گئے ،شک ہونے پر میں نے اپنا بٹواچیک کیا تواس میں 24ہزار روپے کم تھے ۔