پولیو مہم کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں، اے ڈی سی

January 20, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپا نس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈ ی میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کواٹر)مر ضیہ سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سی او ڈاکٹر فائزہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شر کت کی۔اجلاس میں 24 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیاجو 28 جنوری تک جا ری رہے گی۔مر ضیہ سلیم نے کہا کہ مہم کے دوران ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کیا جائے۔