پسندکی شادی کرنے والا نوجوان قتل

January 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پسندکی شادی کرنے والے نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ کورال کومحمدخان نے بتایاکہ میری بھابی آسیہ بی بی نے مجھے فون کرکے بتایاکہ اس کے خاونداورمیرے بھائی محمدیوسف خان کو دو موٹر سائیکل سواروں نے علی پورلہتراڑ بینک سٹاپ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ ہماری دشمنی پہلے سے میری بھابی کی وجہ سے خان وزیر،گل حسن ،گل محمد،پشم گل اورشکیل وغیرہ سے چل رہی تھی،جنہوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکرمیرے بھائی کوقتل کیاہے ۔