سٹیٹس کوکی پارٹیاں بری طرح عیاں ہوگئیں،امیرالعظیم

January 20, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غریب مکائو، سودی معیشت کے خلاف ایک سو ایک دھرنوں کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔سٹیٹس کو پارٹیاں بری طرح ایکسپوز ہوگئی۔ پرامن جمہوری جدوجہد سے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کا اعلیٰ سطحی کا اجلاس آج20جنوری کو صوبائی دفتر منصورہ میں ہو گا۔ پاکستان کی معاشی غلامی پر مبنی غلامانہ قانون سازی کو فی الفور واپس لیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور کے علماءموجودہ کرپٹ اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئےساتھ دیں۔ اس بڑی جدوجہد میں لاہور کے علماءاور خطباءکو شامل کرنے کیلئے جمعیت اتحاد العلماءلاہور کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات شام 5 بجے منصورہ علماءکنونشن ہوگا۔ علماءکنونشن کی صدارت شیخ القران و الحدیث مولانا عبدالمالک صدر جمعیت اتحاد العلماءپاکستان کریں گے۔