سیکرٹری جنگلات کی زیرصدارت اجلاس شجرکاری کے اہداف کےتعین پرغوروخوض

January 20, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام چیف کنزرویٹرز سمیت محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی زون وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور موسم بہار کی شجرکاری کے اہداف کے تعین پر غور و خوض ہوا۔