ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کی کونسی درخواست قبول کرنے سے انکار کیا؟

January 20, 2022

فوٹو، فائل

ملکہ الزبیتھ دوئم نے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی ہونے کے بعد ایک نامناسب درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018 میں اپنی شاہانہ شادی کے بعد ملکہ سے اپنے رہنے کے انتظامات کے بارے میں ایک درخواست کی تھی۔

تاہم، ملکہ برطانیہ نے اس درخواست کو ایک خاص وجہ سے ٹھکرا دیاتھا۔

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جو کہ ابھی اپنے دو بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ساتھ مونٹیسیٹو مینشن میں رہتے ہیں، ان کے پاس کئی گھر تھے۔

لیکن منگنی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن کینسنگٹن پیلیس میں اپنے دو بیڈ روم کے ایک چھوٹے کاٹیج میں منتقل ہوئے جوکہ کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ کی رہائش سےکچھ فاصلے پر ہے۔

البتہ، شاہی جوڑے نے شادی کے بعداپنی فیملی کو بڑھانے کے لئے کسی بڑی جگہ پر منتقل ہونا چاہتے تھے اور اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ملکہ کے پاس گئے تھے۔

لیکن اس جوڑے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ملکہ نےگھر کے بارے میں کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، جوڑے نے ملکہ سے پوچھا کہ ’کیا وہ ونڈسر کیسل میں رہ سکتے ہیں؟‘

جس پر ملکہ برطانیہ نے اُنہیں اجازت نہیں دی اورونڈسر کیسل کے بجائے انہیں فروگمور کاٹیج دے دیا۔

خیال ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو فروگمور کاٹیج چھوڑ کر امریکا میں اپنی نئی زندگی شروع کیے ابھی دو سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیری اپنے آپ کوبرطانیہ میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور اُنہوں نے اہلیہ میگھن اور بچوں کو بھی برطانیہ لانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ’وہاں اُنہیں سیکیورٹی کا مسئلہ درپش ہے‘۔