ہائی کمشنر معظم احمد خان کی برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ ورچوئل کھلی کچہری

January 21, 2022

لندن ( جنگ نیوز ) ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 18 جنوری 2022 کو برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 12 ویں ورچوئل کھلی کچہری منعقد کی۔ بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد برطانویوں کی اولادوں نے اس میں شرکت کی ۔ ہائی کمشنر نے این آئی سی او پیز ، پی او سیز پوسپورٹس اور پراپرٹی کے امور دیکھے اور ان مسائل کا ازالہ کیلئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان کو یقین دہائی کرائی کہ ان کی شکایات پاکستان میں متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہائی کمشنر ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری منعقد کرتے ہیں۔