لیبیا سے یورپ جانے والوں کی تعداد میں اضافہ

January 21, 2022

نیویارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیبیا سے بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر تک ساحلی محافظوں کی جانب سے 31ہزار تارکین وطن کو روکا گیا اور انہیں واپس لیبیا منتقل کیا گیا۔ 2020ء کے مقابلے میں یہ تعداد 3گنا زیادہ بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 1300سے زائد تارکین وطن ہلاک بھی ہوگئے۔ واضح رہے کہ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے داخلی انتشار کا شکار لیبیا انسانی اسمگلنگ کا مرکز بن چکا ہے۔