ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل کی جانب سے اسکول داخلہ اپیل پینل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی

January 21, 2022

لوٹن (شہزاد علی) ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے اسکول میں داخلہ کے اپیل پینل میں کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اگر آپ 2022کیلئے ایک نیا چیلنج تلاش کر رہے ہیں؟ لوٹن کونسل اسکول میں داخلے کی اپیلوں کیلئےنئے پینل رضاکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ اس چیلنج کو قبول کر کے رضاکارانہ سروسز میں مددگار بن سکتے ہیں خیال رہے کہ والدین کو ان کی پسند کے اسکول کی جگہ پیش کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا ،اسکول داخلہ اپیل پینل ان والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کیلئے منصفانہ سماعت کو یقینی بناتا ہے جو داخلہ اتھارٹی کے اپنے بچے کو مخصوص اسکول میں جگہ دینے سے انکار کرنے کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ اگر آپ کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے، آپ کو سننے کی اچھی مہارت ہے اور آپ تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں اور بچوں، والدین اور اسکولوں میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو یہ کردار آپ کیلئے بہترین ہو سکتا ہے۔ اسکول داخلہ اپیل پینل کونسل سے آزاد ہے اور تین افراد پر مشتمل ہے۔ جب کہ اسکول کی اپیلیں عام طور پر دی لی گریوو سنٹر سٹرینجرز وے لوٹن The Leagrave Centre, Strangers Way, Luton میں ذاتی طور پر ہوتی ہیں، وہ فی الحال وبائی امراض کی وجہ سے دور دراز سے ہو رہی ہیں۔ پینل میں رضاکارانہ طور پر شامل ہونے والوں کو فروری میں مکمل تربیت دی جائے گی۔ یہ رول بلا معاوضہ ہے لیکن سفر اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی اور دوپہر کے کھانے سمیت ریفریشمنٹس دن بھر پینل کے اراکین کو فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور بچوں کی سروسز کے پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ اسکول داخلہ اپیل پینل کے رکن کے طور پر آپ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ والدین کو ان کی وجوہات پیش کرنے کا مناسب موقع دیا جائے کہ ان کے بچے کو کسی خاص اسکول میں کیوں جانا چاہیے۔ جس میں انہیں جگہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نےمزیدکہا کہ یہ ایک فائدہ مند چیلنج ہے جو آپ کو اپنی کمیونٹی کو کچھ واپس کرنے کے ساتھ ساتھ نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ کو کسی رسمی قابلیت کی ضرورت نہیں ہے لیکن آپ کو پریشان والدین کو آرام سے رکھنے، ایک اچھا سننے والا اور ہر وقت پرسکون اور غیر جانبدار رہنے کے قابل ہونا پڑے گا۔ ہم درخواست دہندگان کو کسی بھی پس منظر سے اور متنوع علم اور تجربے کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2022میں زبردست شروعات کریں، اسکول میں داخلہ اپیل پینل کا رکن بننے کےلئےابھی درخواست دیں۔ پینل رضاکار بننے کےلئےدرخواست دینے کیلئے یا مزید معلومات کیلئے یہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں، admissionsappealsluton.gov.uk کو ای میل کریں یا اس متعلق قانونی ٹیم کو 01582 547150 پر کال کریں۔