ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے سے برطانوی خاتون ہلاک

January 21, 2022

نوکوالوفا(نیوز ڈیسک)بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں سمندرمیں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہےجس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔واضح رہے سمندرکے اندرآتش فشاں پھٹنے اورسونامی کے بعد سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ٹونگا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے دھوئیں اورراکھ کے بادل کے باعث ٹونگا کے ائرپورٹ پرامدادی پروازوں کا اترنا ممکن نہیں۔حکام کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی آئندہ کچھ روز تک ہونے کا امکان نہیں۔