ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے سے کورونا کیسز میں 10 گنا اضافہ ہوا، فافن

January 21, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمتِ عملی کے مشاہدے پر مبنی رپورٹ میں وبا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات (ایس او پیز) پر عملدرآمدنہ ہونے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کورونا کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ دسمبر 2021 اور رجنوری 2022 کے دوران 69 اضلاع کے سرکاری و نجی صحت مراکز اور عوامی مقامات کے مشاہدے کے نتائج پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عمل درآمد کار جحان بھی کم ہوتا نظر آیا ہے، اس ضمن میں عام شہریوں کا رویہ سب سے زیادہ لاپرواہی پر مبنی نظر آیاہے۔ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے والے 50 فیصد جواب دہندگان میں عام شہریوں کی تعداد بہت کم تھی جبکہ 36 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ حفاظتی تدابیر پر کسی حدتک عمل کر رہے ہیں۔