بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا

January 21, 2022

اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا، کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق بجلی کی قیمت میں 99پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔