تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

January 21, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نےتھانہ شمس کالونی کے علاقہ گلی نمبر 20تا گلی نمبر 30 ونیو بوکڑہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا جس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان کی زیرنگرانی افسروں اورجوانوں نے حصہ لیا۔ اس دوران 29مشکوک افراد کو ویریفکیشن کے لئے تھانہ منتقل کیا گیاجب کہ اس دورا ن دو منشیات فروشوں سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی، جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران55گھروں اور 40 اشخاص کوچیک کیا گیا۔ بغیرکا غذات چھ مو ٹر سائیکل تھانے شفٹ کیے گئے۔