میکڈونلڈز لاہور پولو کنٹری کلب میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح

January 21, 2022

لاہور (پ ر) لاہور پولو کنٹری کلب میکڈونلڈز برانچ میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح کر دیا گیا۔ دی بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ فرید احمد خان نے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ بی او پی زاہد مصطفیٰ ، گروپ ہیڈ آپریشنز اعجاز الرحمٰن قریشی، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ نوفل دائود اور ہیڈ کارڈز عاصم قریشی نے شرکت کی۔