لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی لاہور کے زیرِ اہتمام ما نگا منڈی اور گردونواح کی مختلف مساجد میں خطباتِ جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں مبلغینِ ختم نبوت لاہور مولانا عبد النعیم، مولانا عبد العزیز، مولانا مفتی محمد حمزہ ذکی، مولانا محمد سمیع اللہ، اور بھائی محمد حامد بلوچ رابطہ کمیٹی مانگامنڈی مولانا ابوبکرصدیق علوی مولانا محمد ارشد مولانا عابدارشاد مولانا احسان اللہ مولانا پیر محمد اقبال مولانا عبدالواجد ہزاروی سمیت دیگر مقررین نے عقیدہ ختم ِ نبوت کی اہمیت و عظمت پر تفصیلی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے۔ اس عظیم عقیدے کی صحیح تفہیم، اس کی اہمیت کو عام کرنا اور نئی نسل کو اس کے تقاضوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مانگا منڈی میں 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس اسی سلسلہ دعوت و آگاہی کی ایک اہم کڑی ہے کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں کانفرنس اتحاس امت کا عملی مظاہرہ ہوگی۔