• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ، امیدواران سے سوالیہ پیپر واپس لینا باعث تشویش،پی ایم اے

لاہور(جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہورنے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کرنے کے باوجود پی ایم ڈی سی کے احکامات پر عملداری سے امتحانی عمل کو مشکوک اور باعث تشویش بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ عہدیداران نے کہا کہ ماضی کی احسن روایات کے برعکس امیدواران سے سوالیہ پیپر واپس لے لیا گیا، جس نے ٹیسٹنگ کے عمل پر بہت سے سوالیہ نشانات پیدا کر دیے ہیں۔
لاہور سے مزید