لاہور (نیوزررپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور لاہور قلندرز کے درمیان کرکٹ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی, نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ایم او یو کے تحت دونوں ادارے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو کھیل کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے، اور اسپورٹس کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔