• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کو اے ایم سی، پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے پرنسپل تعینات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے پروفیسر آف اینستھیزیا ڈاکٹر جودت سلیم کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اپنی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملی نمونہ بنایا جائیگا۔
لاہور سے مزید