لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ شمسی توانائی سے استفادہ حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سولر پلیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری ناگزیر ہے۔ احتجاج کی آڑ میں اشتعال انگیزی ہرگز قبول نہیں۔پی ٹی آئی کے احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں انورکس کمپنی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سولر پاور کانفرنس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں انورکس کمپنی کے سی ای او ذاکرعلی اور چیئرمین محمد نعیم قریشی سمیت پوری دنیا کی سولر کمپنیوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔