سعد رفیق و سلمان رفیق ضمانتوں کے خلاف نیب کی نظر ثانی اپیلوں سمیت تین اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

January 22, 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف نیب کی نظر ثانی اپیلیں، شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کی عمر قید کیخلاف اپیل اور میاں منشا کیخلاف انکوائری معطلی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقررکردی ہے، جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 24 جنوری کو خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف نیب کی نظر ثانی کی ا پیلوں کی سماعت کریگا۔