محکمہ زراعت کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری،ٹریفک کا نظام دھرم برہم

January 22, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے، آن لائن)محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کے احتجاجی ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا، سخت سردی کے باوجود دھرنے کے شرکاء نے کھلے آسمان تلے رات بسر کی، سردی سے ایک ملازم کی حالت بھی غیر ہو گئی، جسے 1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی دھرنے کے شرکاء نے مطالبے کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ،گزشتہ روز اے سی سٹی نے بھی دھرنے کے شرکاء کی قیادت سے مذاکرات کئے اور مظا ہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے، اے سی سٹی کے کہنے کے باوجود دھرنے کے شرکاء نے گھروں کو جانے سے انکار کر دیا،احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،سی ٹی او لا ہو ر نے اس مو قع پر کہا کہ ڈی ایس پی انارکلی کی نگرانی میں اضافی 4 سینئر وارڈنز، 23 وارڈنز ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنارہے ہیں۔