محکمہ بلدیات نےسابق میئر کے جاری کردہ ترقیاتی ٹینڈر منسوخ کر دیئے

January 22, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کے جاری کردہ ترقیاتی ٹینڈر محکمہ بلدیات پنجاب نے منسوخ کر دیئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق میئر لاہور کی جانب سے شہر کے9زونز کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹینڈر بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر محکمہ بلدیات پنجاب نے منسوخ کر دیئے ہیں۔