انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

January 22, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے لاہور میں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم ملک کے چاروں صوبوں کے 70 مخصوص اضلاع میں 24 جنوری سے شروع ہورہی ہے۔لاہور میں مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد بار بار قطرے پلانے سے بچوں کو موذی مرض سے بچانا ہے۔علاوہ ازیںڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔